Book - حدیث 915

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ النَّظَرِ فِي الصَّلَاةِ حسن حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الزِّنَادِ قَالَ سَمِعْتُ هِشَامًا يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ بِهَذَا الْخَبَرِ قَالَ وَأَخَذَ كُرْدِيًّا كَانَ لِأَبِي جَهْمٍ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الْخَمِيصَةُ كَانَتْ خَيْرًا مِنْ الْكُرْدِيِّ

ترجمہ Book - حدیث 915

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز میں نظر اٹھانے کا مسئلہ جناب ہشام نے اپنے والد سے انہوں نے سیدہ عائشہ ؓا سے یہ حدیث بیان کی کہ آپ ﷺ نے ابوجہم کی ( چادروں میں سے ) کردی چادر لے لی ۔ آپ ﷺ سے کہا گیا کہ اونی ( منقش ) چادر اس کردی سے عمدہ تھی ۔
تشریح : ابو جہم آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین میں سے تھے۔ ان کا نام عبید یا عامر بن حذیفہ قرشی عدوی آیا ہے۔ان کی طرف منقش چادر اس لئے بھیجی تھی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ چادر ہدیہ کی تھی۔(عون المعبود)2۔لباس مصلیٰ فرش یا سامنے کی دیوار وغیرہ۔اگرایسی ہو کہ اس کے نقوش سے نماز کے دوران میں الجھن ہوتی ہو تو اس سے بچنا چاہیے۔ 3۔نماز کے دوران میں آنکھیں بند کرلینا کسی طرح صحیح نہیں۔ نظر حتی الامکان سجدے کی جگہ پر رہنی چاہیے۔مگرتشہد میں بیٹھتے ہوئے انگشت شہادت پرہو تو مستحب ہے۔(سنن نسائی۔ حدیث ۔1161)تفصیل کے لئے دیکھئے۔(نیل الاوطار باب نظر المصلی الیٰ موضع سحودہ۔۔۔ص 211/2) ابو جہم آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین میں سے تھے۔ ان کا نام عبید یا عامر بن حذیفہ قرشی عدوی آیا ہے۔ان کی طرف منقش چادر اس لئے بھیجی تھی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ چادر ہدیہ کی تھی۔(عون المعبود)2۔لباس مصلیٰ فرش یا سامنے کی دیوار وغیرہ۔اگرایسی ہو کہ اس کے نقوش سے نماز کے دوران میں الجھن ہوتی ہو تو اس سے بچنا چاہیے۔ 3۔نماز کے دوران میں آنکھیں بند کرلینا کسی طرح صحیح نہیں۔ نظر حتی الامکان سجدے کی جگہ پر رہنی چاہیے۔مگرتشہد میں بیٹھتے ہوئے انگشت شہادت پرہو تو مستحب ہے۔(سنن نسائی۔ حدیث ۔1161)تفصیل کے لئے دیکھئے۔(نیل الاوطار باب نظر المصلی الیٰ موضع سحودہ۔۔۔ص 211/2)