Book - حدیث 914

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ النَّظَرِ فِي الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلَامٌ فَقَالَ شَغَلَتْنِي أَعْلَامُ هَذِهِ اذْهَبُوا بِهَا إِلَى أَبِي جَهْمٍ وَأْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّتِهِ

ترجمہ Book - حدیث 914

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز میں نظر اٹھانے کا مسئلہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک اونی چادر میں نماز پڑھی ، اس میں کچھ نقش و نگار تھے- آپ ﷺ نے فرمایا ” مجھے اس کے نقوش الجھانے لگے تھے ۔ اسے ابوجہم کے پاس لے جاؤ اور میرے پاس انبجانی چادر لے آؤ ۔ “ ( یعنی جس میں نقش نہیں ہوتے ) ۔