Book - حدیث 912

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ النَّظَرِ فِي الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ وَهَذَا حَدِيثُهُ وَهُوَ أَتَمُّ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ الطَّائِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ عُثْمَانُ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَرَأَى فِيهِ نَاسًا يُصَلُّونَ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ إِلَى السَّمَاءِ ثُمَّ اتَّفَقَا فَقَالَ لَيَنْتَهِيَنَّ رِجَالٌ يَشْخَصُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ قَالَ مُسَدَّدٌ فِي الصَّلَاةِ أَوْلَا تَرْجِعُ إِلَيْهِمْ أَبْصَارُهُمْ

ترجمہ Book - حدیث 912

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز میں نظر اٹھانے کا مسئلہ سیدنا جابر بن سمرہ ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لائے اور دیکھا کہ کچھ لوگ نماز پڑھ رہے ہیں اور اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھائے ہوئے ہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا ” یا تو لوگ نماز میں اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھانے سے باز آ جائیں یا ان کی نظریں ان کی طرف واپس نہیں لوٹیں گی ۔ “
تشریح : نماز کے دوران میں دعا کے لئے ہاتھ اٹھانا جائز ہے۔جیسے کہ قنوت میں اٹھائے جاتے ہیں۔اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اللہ کی حمد کے لئے اٹھائے تھے۔(دیکھئے حدیث ۔940۔941)لیکن نظریں آسمان کی طرف اٹھانا صحیح نہیں۔اس حدیث میں انکار نظریں اٹھانے پر ہے۔ نہ کہ ہاتھ اٹھانے پر۔ نماز کے دوران میں دعا کے لئے ہاتھ اٹھانا جائز ہے۔جیسے کہ قنوت میں اٹھائے جاتے ہیں۔اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اللہ کی حمد کے لئے اٹھائے تھے۔(دیکھئے حدیث ۔940۔941)لیکن نظریں آسمان کی طرف اٹھانا صحیح نہیں۔اس حدیث میں انکار نظریں اٹھانے پر ہے۔ نہ کہ ہاتھ اٹھانے پر۔