Book - حدیث 911

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ السُّجُودِ عَلَى الْأَنْفِ صحیح حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا عِيسَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُئِيَ عَلَى جَبْهَتِهِ وَعَلَى أَرْنَبَتِهِ أَثَرُ طِينٍ مِنْ صَلَاةٍ صَلَّاهَا بِالنَّاسِ قَالَ أَبُو عَلِيٍّ هَذَا الْحَدِيثُ لَمْ يَقْرَأْهُ أَبُو دَاوُدَ فِي الْعَرْضَةِ الرَّابِعَةِ

ترجمہ Book - حدیث 911

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: ناک پر سجدہ کرنا سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو دیکھا گیا کہ آپ ﷺ نے لوگوں کہ نماز پڑھائی تو آپ ﷺ کی پیشانی اور ناک کے بانسے پر کیچڑ کا نشان تھا ۔ ابوعلی لؤلؤی کہتے ہیں کہ امام ابوداؤد ؓ نے جب چوتھی بار اپنی یہ کتاب تلامذہ پر پڑھی تو اس میں یہ حدیث نہ تھی ۔ امام ابو داؤد سے سنن ابودائود روایت کرنے والے معروف محدث چار ہیں۔جن تک علماء محدثین کی اسانید پہنچتی ہیں۔1۔ابوعلی محمد بن احمد بن عمرو اللولووی البصری۔2۔ابو بکر بن محمد بن عبد الرزاق التمار البصری المعروف بہ ابن داسہ۔3۔ابو سعید احمد بن محمد بن زیاد بن بشر المعروف بہ ابن الاعرابی ۔4۔ابو عیسیٰ اسحاق بن موسیٰ بن سعید الرملی۔وراق ابی دائود۔لولوی کا نسخہ مشرق میں اورابن داسہ کا نسخہ مغرب میں مشہور ہوا ہے۔(الحطۃ فی ذکر الصحاح الستۃ)ان نسخوں میں کہیں کہیں باہم اختلاف ہیں۔