Book - حدیث 902

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ لِلضَّرُورَةِ ضعیف حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ اشْتَكَى أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَشَقَّةَ السُّجُودِ عَلَيْهِمْ إِذَا انْفَرَجُوا فَقَالَ اسْتَعِينُوا بِالرُّكَبِ

ترجمہ Book - حدیث 902

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: ضرورت کے لیے اس میں رخصت کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام ؓم نے نبی کریم ﷺ سے شکایت کی کہ جب وہ سجدے میں اپنے بازؤوں کو کھلے کرتے ہیں تو اس سے بہت مشقت ہوتی ہے ، تو آپ ﷺ نے فرمایا ” اپنے گھٹنوں سے مدد لے لیا کرو ۔ “
تشریح : بیمار اورضعیف کے لئے سجدوں میں رانوں کا سہارا لینامباح ہے۔کیونکہ وہ معذورہوتا ہے۔ بیمار اورضعیف کے لئے سجدوں میں رانوں کا سہارا لینامباح ہے۔کیونکہ وہ معذورہوتا ہے۔