Book - حدیث 900

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ صِفَةِ السُّجُودِ حسن صحيح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا أَحْمَرُ بْنُ جَزْءٍ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَجَدَ جَافَى عَضُدَيْهِ عَنْ جَنْبَيْهِ حَتَّى نَأْوِيَ لَهُ

ترجمہ Book - حدیث 900

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: سجدہ کیسے کیا جائے ؟ سیدنا احمر بن جزء ؓ صحابی رسول ﷺ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے پہلوؤں سے ( اس قدر ) دور رکھتے تھے کہ ہمیں ( آپ کی مشقت کو دیکھتے ہوئے ) آپ پر ترس آتا ۔
تشریح : یعنی ہاتھوں کو اپنی پسلیوں سے خوب دور کرکے رکھتے تھے اسی وجہ سے دیکھنے والوں کوترس آتا کہ آپ بہت مشقت میں ہیں۔مگر جماعت اور صف میں یہ صورت نہیں ہوسکتی۔تاہم اگر بوڑھاپے یا بیماری کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکتا ہو تو اس کے لئے رخصت ہے کہ وہ جس طرح سجدہ کرسکتا ہے کرلے۔ یعنی ہاتھوں کو اپنی پسلیوں سے خوب دور کرکے رکھتے تھے اسی وجہ سے دیکھنے والوں کوترس آتا کہ آپ بہت مشقت میں ہیں۔مگر جماعت اور صف میں یہ صورت نہیں ہوسکتی۔تاہم اگر بوڑھاپے یا بیماری کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکتا ہو تو اس کے لئے رخصت ہے کہ وہ جس طرح سجدہ کرسکتا ہے کرلے۔