Book - حدیث 889

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ أَعْضَاءِ السُّجُودِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أُمِرْتُ قَالَ حَمَّادٌ أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةٍ وَلَا يَكُفَّ شَعْرًا وَلَا ثَوْبًا

ترجمہ Book - حدیث 889

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: سجدے کے اعضاء کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہآپ ﷺ نے فرمایا ” مجھے حکم دیا گیا ہے “ حماد کے الفاظ ہیں ، تمہارے نبی ﷺ کو حکم دیا گیا ہے کہ “ سات ( اعضاء ) پر سجدہ کریں اور اس دوران میں اپنے بالوں یا کپڑوں کو نہ سمیٹیں ۔ “
تشریح : سجدے میں اپنے سر یا داڑھی کے بالوں کو مٹی سے بچاتے ہوئے سمیٹنا درست نہیں۔اورایسے ہی کپڑوں کو بھی نہیں سمیٹنا چاہیے۔ سجدے میں اپنے سر یا داڑھی کے بالوں کو مٹی سے بچاتے ہوئے سمیٹنا درست نہیں۔اورایسے ہی کپڑوں کو بھی نہیں سمیٹنا چاہیے۔