Book - حدیث 884

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ قَالَ كَانَ رَجُلٌ يُصَلِّي فَوْقَ بَيْتِهِ وَكَانَ إِذَا قَرَأَ أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى قَالَ سُبْحَانَكَ فَبَكَى فَسَأَلُوهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ أَحْمَدُ يُعْجِبُنِي فِي الْفَرِيضَةِ أَنْ يَدْعُوَ بِمَا فِي الْقُرْآنِ

ترجمہ Book - حدیث 884

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز میں دعا کرنا جناب موسیٰ بن ابی عائشہ ( تابعی ) بیان کرتے ہیں کہ گھر کی چھت پر نماز پڑھاتے تھے ۔ تو جب وہ ( سورۃ القیامہ کی آخری آیت ) «أليس ذلك بقادر على أن يحيي الموتى» ” کیا اللہ قدرت نہیں رکھتا کہ وہ مردوں کو زندہ کر دے ؟ “ پڑھتے تو ( جواب میں ) کہتے «سبحانك فبلى» ” اے اللہ ! تو پاک ہے ، تو یقیناً قدرت رکھتا ہے ۔ “ لوگوں نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا ، تو انہوں نے کہا : میں نے اسے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ امام احمد ؓ کا کہنا ہے کہ مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ فرض نمازوں میں قرآنی دعائیں کی جائیں ۔