کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَرَأَ سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى قَالَ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى قَالَ أَبُو دَاوُد خُولِفَ وَكِيعٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَرَوَاهُ أَبُو وَكِيعٍ وَشُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا
کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب: نماز میں دعا کرنا
سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ جب «سبح اسم ربك الأعلى» ” اپنے رب اعلیٰ کی تسبیح بیان کیجئے ۔ “ کی تلاوت کرتے تو ( جواباً ) فرماتے «سبحان ربي الأعلى» ” پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند و بالا ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں وکیع کی مخالفت کی گئی ہے ۔ ابو وکیع اور شعبہ نے اسے بواسطہ «أبي إسحاق عن سعيد بن جبير عن ابن عباس» موقوفاً بیان کیا ہے ۔
تشریح :
نمازاور غیرنماز میں آیات کا جواب ثابت ہے‘ان مین سےایک مقام یہ بھی ہے-2.یہ حدیث صرف قاری یعنی فراءت اور تلاوت قرآن کرنےہے-اس سے مقتدی یاسامعکا جواب دینا بہر حال ثابت نہیں ہوتا-اس لیے مقتدی اور سامع کیلے بہترہےکہ وہ جواب دینے سے اجتناب کرے -واللہ اعلم-