Book - حدیث 881

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ ضعیف حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ تَطَوُّعٍ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ النَّارِ وَيْلٌ لِأَهْلِ النَّارِ

ترجمہ Book - حدیث 881

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز میں دعا کرنا جناب عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں ، کہا کہ میں نے ( ایک بار ) رسول اللہ ﷺ کے پہلو میں کھڑے ہو کر نفل نماز پڑھی ۔ میں نے آپ ﷺ کو سنا کہتے تھے «أعوذ بالله من النار ويل لأهل النار» ” آگ سے اللہ کی پناہ ۔ ہلاکت ہے دوزخیوں کے لیے ۔ “
تشریح : ۔اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔البتہ حضرت حذیفہ اور عوف بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیثوں سے اس کی تایئد ہوتی ہے۔ لہذا اثنائے تلاوت میں حسب مضمون تعوذ جائز ہے۔ ۔اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔البتہ حضرت حذیفہ اور عوف بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیثوں سے اس کی تایئد ہوتی ہے۔ لہذا اثنائے تلاوت میں حسب مضمون تعوذ جائز ہے۔