Book - حدیث 876

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ فِي الدُّعَاءِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَشَفَ السِّتَارَةَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ وَإِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا فَأَمَّا الرُّكُوعُ فَعَظِّمُوا الرَّبَّ فِيهِ وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ

ترجمہ Book - حدیث 876

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: رکوع اور سجدے میں دعا کرنے کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ( اپنے مرض وفات کے دنوں میں ) پردہ ہٹایا جبکہ لوگ سیدنا ابوبکر ؓ کے پیچھے صفیں بنائے ہوئے تھے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” لوگو ! نبوت کی خوشخبریوں میں سے صرف اچھا خواب ہی باقی رہ گیا ہے جسے مسلمان دیکھ لیتا ہے یا ( کسی کے لیے ) اسے دکھا دیا جاتا ہے اور مجھے رکوع یا سجدے کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے ۔ رکوع میں رب تعالیٰ کی عظمت اور سجدے میں دعا خوب کیا کرو ۔ یہ اس لائق ہوتی ہے کہ قبول کر لی جائے ۔ “
تشریح : حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مصلائے نبوی ﷺ پر کھڑے ہونا نبی کریم ﷺ کے لئے باعث اطمینان وتسکین ثابت ہوا تھا۔اور اسی کو ابو بکر کی خلافت کی احقیت (سب سے زیادہ حق دار ہونے)کا قرینہ سمجھا گیا ۔2۔اچھا خواب مسلمان کےلئے خوش خبری کا باعث ہوتا ہے۔جو بعض اوقات انسان خود دیکھتا ہے۔ یا کسی دوسرے مسلمان کو دکھا دیا جاتا ہے۔ 3۔اسی سے بعض علماء نے یہ دقیق سا استنباط کیا ہے۔ کے ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے لئے استخارہ کرسکتاہے۔(نیز اگلی حدیث کے فوائد ملاحظہ فرمایئے)4۔رکوع اور سجدے میں قرآن کی تلاوت جائز نہیں5۔سجدے میں دعا بہت زیادہ ہونی چاہیے۔اس کی قبولیت کی بہت امید ہوتی ہے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مصلائے نبوی ﷺ پر کھڑے ہونا نبی کریم ﷺ کے لئے باعث اطمینان وتسکین ثابت ہوا تھا۔اور اسی کو ابو بکر کی خلافت کی احقیت (سب سے زیادہ حق دار ہونے)کا قرینہ سمجھا گیا ۔2۔اچھا خواب مسلمان کےلئے خوش خبری کا باعث ہوتا ہے۔جو بعض اوقات انسان خود دیکھتا ہے۔ یا کسی دوسرے مسلمان کو دکھا دیا جاتا ہے۔ 3۔اسی سے بعض علماء نے یہ دقیق سا استنباط کیا ہے۔ کے ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے لئے استخارہ کرسکتاہے۔(نیز اگلی حدیث کے فوائد ملاحظہ فرمایئے)4۔رکوع اور سجدے میں قرآن کی تلاوت جائز نہیں5۔سجدے میں دعا بہت زیادہ ہونی چاہیے۔اس کی قبولیت کی بہت امید ہوتی ہے۔