Book - حدیث 874

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلِ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَعَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ مَوْلَى الْأَنْصَارِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَبْسٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ فَكَانَ يَقُولُ اللَّهُ أَكْبَرُ ثَلَاثًا ذُو الْمَلَكُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ ثُمَّ اسْتَفْتَحَ فَقَرَأَ الْبَقَرَةَ ثُمَّ رَكَعَ فَكَانَ رُكُوعُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ وَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ فَكَانَ قِيَامُهُ نَحْوًا مِنْ رُكُوعِهِ يَقُولُ لِرَبِّيَ الْحَمْدُ ثُمَّ سَجَدَ فَكَانَ سُجُودُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ فَكَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السُّجُودِ وَكَانَ يَقْعُدُ فِيمَا بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ نَحْوًا مِنْ سُجُودِهِ وَكَانَ يَقُولُ رَبِّ اغْفِرْ لِي رَبِّ اغْفِرْ لِي فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فَقَرَأَ فِيهِنَّ الْبَقَرَةَ وَآلَ عِمْرَانَ وَالنِّسَاءَ وَالْمَائِدَةَ أَوْ الْأَنْعَامَ شَكَّ شُعْبَةُ

ترجمہ Book - حدیث 874

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: رکوع اور سجدے میں آدمی کیا پڑھے ؟ سیدنا حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو رات میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ۔ آپ کہتے تھے «الله اكبر» تین بار «ذو الملكوت والجبروت والكبرياء والعظمة» ” اللہ سب سے بڑا ہے ، کامل ملکیت والا ، غلبے والا ، بڑائی اور عظمت والا ۔ “ پھر آپ ﷺ نے ثنا پڑھی ۔ پھر سورۃ البقرہ کی قرآت کی ۔ پھر رکوع کیا اور آپ ﷺ کا رکوع آپ ﷺ کے قیام جیسا تھا ، آپ ﷺ رکوع میں یہ دعا پڑھتے تھے «سبحان ربي العظيم سبحان ربي العظيم» پھر رکوع سے سر اٹھایا ۔ آپ ﷺ کا یہ قیام پہلے کی مانند ( لمبا ) تھا ۔ آپ ﷺ یہاں پڑھتے تھے «لربي الحمد» ” میرے رب کی حمد ہے ۔ “ پھر سجدہ کیا تو آپ ﷺ کا سجدہ بھی آپ ﷺ کے قیام کی مانند تھا ۔ اور آپ ﷺ سجدے میں کہتے تھے «سبحان ربي الأعلى» ” پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند و بالا ہے ۔ “ پھر آپ ﷺ نے سجدے سے سر اٹھایا ، اور سجدوں کے درمیان بیٹھے ، اتنی دیر جتنی کہ سجدے میں لگائی اور اس دوران میں کہتے تھے «رب اغفر لي رب اغفر لي» چنانچہ آپ ﷺ نے چار رکعتیں پڑھیں اور ان میں سورۃ البقرہ ، آل عمران ، نساء اور مائدہ یا انعام کی تلاوت کی ۔ شعبہ کو شک ہوا ہے ۔