Book - حدیث 872

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلِ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ

ترجمہ Book - حدیث 872

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: رکوع اور سجدے میں آدمی کیا پڑھے ؟ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے سجدہ اور رکوع میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے ” «سبوح قدوس رب الملائكة والروح» میرا رب شراکت ، ساجھے داری اور دیگر تمام نقائص و عیوب سے بالکل پاک ہے ۔ فرشتوں کا رب ہے اور روح کا بھی ۔ “