Book - حدیث 871

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلِ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ ضعیف حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ قُلْتُ لِسُلَيْمَانَ أَدْعُو فِي الصَّلَاةِ إِذَا مَرَرْتُ بِآيَةِ تَخَوُّفٍ فَحَدَّثَنِي عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ مُسْتَوْرِدٍ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَفِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى وَمَا مَرَّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ عِنْدَهَا فَسَأَلَ وَلَا بِآيَةِ عَذَابٍ إِلَّا وَقَفَ عِنْدَهَا فَتَعَوَّذَ

ترجمہ Book - حدیث 871

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: رکوع اور سجدے میں آدمی کیا پڑھے ؟ جناب شعبہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سلیمان بن مہران اعمش سے پوچھا : کیا میں نماز میں تخویف کی آیات پڑھتے وقت دعا کر لیا کروں ؟ تو انہوں نے مجھے بسند سعد بن عبیدہ بیان کیا کہ سیدنا حذیفہ ؓ نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو وہ رکوع میں «سبحان ربي العظيم» اور سجدے میں «سبحان ربي الأعلى» پڑھتے تھے ۔ اور اثنائے قرآت میں جس کسی آیت رحمت سے گزرتے تو وہاں رکتے اور سوال کرتے اور جس کسی آیت عذاب سے گزرتے تو وہاں رکتے اور پناہ مانگتے ۔
تشریح : قرات قرآن انتہائی غور وفکر سے کرنی چاہیے۔خواہ ونماز کے دوران ہو یا اس کے علاوہ 2۔تلاوت قرآن کا ایک ادب یہ بھی ہے۔کہ رحمت کی آیات پر دعا اور آیات عذاب پر تعوذ کیا جائے۔اور یہ تب ہی ممکن ہے جب اس کا ترجمہ و مفہوم آتا ہو۔لہذا علم حاصل کرنا چاہیے۔ قرات قرآن انتہائی غور وفکر سے کرنی چاہیے۔خواہ ونماز کے دوران ہو یا اس کے علاوہ 2۔تلاوت قرآن کا ایک ادب یہ بھی ہے۔کہ رحمت کی آیات پر دعا اور آیات عذاب پر تعوذ کیا جائے۔اور یہ تب ہی ممکن ہے جب اس کا ترجمہ و مفہوم آتا ہو۔لہذا علم حاصل کرنا چاہیے۔