Book - حدیث 868

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ تَفرِيعِ أَبوَابِ الرُّكُوعِ وَالسَّجُودِ وَضعُ اليَدَينِ عَلَى الرَُكبَتَينِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ فَلْيَفْرِشْ ذِرَاعَيْهِ عَلَى فَخِذَيْهِ وَلْيُطَبِّقْ بَيْنَ كَفَّيْهِ فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى اخْتِلَافِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ Book - حدیث 868

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: رکوع و سجود کے احکام اور ہاتھوں کا گھٹنوں پر رکھنا سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ جب تم میں سے کوئی رکوع کرے ، تو اپنے بازؤوں کو اپنی رانوں پر بچھا لیا کرے اور اپنی ہتھیلیوں کو ایک دوسری میں دے لیا کرے ، گویا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ کی انگلیاں ایک دوسری کے اندر ہیں