Book - حدیث 859

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةِ مَنْ لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ حسن حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَلَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ... بِهَذِهِ الْقِصَّةِ، قَالَ: >إِذَا قُمْتَ فَتَوَجَّهْتَ إِلَى الْقِبْلَةِ فَكَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَبِمَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَقْرَأَ، وَإِذَا رَكَعْتَ فَضَعْ رَاحَتَيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ، وَامْدُدْ ظَهْرَكَ<. وَقَالَ: >إِذَا سَجَدْتَ فَمَكِّنْ لِسُجُودِكَ، فَإِذَا رَفَعْتَ فَاقْعُدْ عَلَى فَخِذِكَ الْيُسْرَى<.

ترجمہ Book - حدیث 859

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: اس آدمی کی نماز جو رکوع اور سجدے میں اپنی کمر برابر نہ کرے ؟ جناب علی بن یحییٰ بن خلاد نے ، سیدنا رفاع بن رافع ؓ سے یہ قصہ بیان کیا کہا جب تم ( نماز کے لیے ) کھڑے ہو کر قبلہ کی طرف رخ کرو ‘ تو «الله اكبر» کہو پھر ام القرآن ( سورۃ فاتحہ ) اور قرآن سے کچھ پڑھو جو اللہ توفیق دے ۔ جب رکوع کرو تو اپنی ہتھیلیوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھو اور کمر کو لمبا رکھو ۔ “ اور فرمایا ” جب سجدہ کرو تو اطمینان سے ٹک کر سجدہ کرو اور جب سجدے سے اٹھو تو اپنی بائیں ران پر بیٹھ جاؤ ۔ “
تشریح : اس روایت میں قراۃ فاتحہ کی تصریح ہے۔اور یہ ما تيسر من القران کی تفسیر توضیح ہے۔ اس روایت میں قراۃ فاتحہ کی تصریح ہے۔اور یہ ما تيسر من القران کی تفسیر توضیح ہے۔