Book - حدیث 848

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَالَ الْإِمَامُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ فَإِنَّهُ مَنْ وَافَقَ قَوْلُهُ قَوْلَ الْمَلَائِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

ترجمہ Book - حدیث 848

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: رکوع سے سر اٹھائے تو کیا کہے؟ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب امام «سمع الله لمن حمده» کہے تو تم لوگ کہو «اللهم ربنا لك الحمد» کیونکہ جس کے یہ کلمات ملائکہ ( فرشتوں ) کے قول کے موافق ہو گئے ، اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جائیں گے ۔ “
تشریح : معلوم ہوا کہ ملائکہ (فرشتے) بھی نمازیوں کے ساتھ یہ کلمات کہتے ہیں۔اور ان کی دعا کاوقت وہی ہوتا ہے۔جب امام رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے تسمیع سے فارغ ہوتا ہے۔ تو وہ اپنے کلمات کہتے ہیں۔2۔مقتدی کو بھی امام کی اقتداء کرنی چاہیے۔اور اس میں ملائکہ کی موافقت ہے۔ معلوم ہوا کہ ملائکہ (فرشتے) بھی نمازیوں کے ساتھ یہ کلمات کہتے ہیں۔اور ان کی دعا کاوقت وہی ہوتا ہے۔جب امام رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے تسمیع سے فارغ ہوتا ہے۔ تو وہ اپنے کلمات کہتے ہیں۔2۔مقتدی کو بھی امام کی اقتداء کرنی چاہیے۔اور اس میں ملائکہ کی موافقت ہے۔