Book - حدیث 844

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ النُّهُوضِ فِي الْفَرْدِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ فِي وِتْرٍ مِنْ صَلَاتِهِ لَمْ يَنْهَضْ حَتَّى يَسْتَوِيَ قَاعِدًا

ترجمہ Book - حدیث 844

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: طاق رکعت ( پہلی اور تیسری ) سے اٹھنے کا طریقہ جناب ابوقلابہ ، سیدنا مالک بن حویرث ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا تھا جب آپ ﷺ اپنی نماز کی طاق رکعت میں ہوتے تو اس وقت تک کھڑے نہ ہوتے تھے جب تک کہ درست ہو کر بیٹھ نہ جاتے ۔
تشریح : ان احادیث سے ثابت ہوا کہ پہلی اور تیسری رکعت میں جلسہ استراحت مسنون اور مستحب ہے۔2۔صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین تعیم نماز کے بالخصوص بہت ہی حریص تھے۔ انہوں نے اس کی جزیات تک محفوظ رکھا۔اور امت تک پہنچایا۔ ان احادیث سے ثابت ہوا کہ پہلی اور تیسری رکعت میں جلسہ استراحت مسنون اور مستحب ہے۔2۔صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین تعیم نماز کے بالخصوص بہت ہی حریص تھے۔ انہوں نے اس کی جزیات تک محفوظ رکھا۔اور امت تک پہنچایا۔