Book - حدیث 842

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ النُّهُوضِ فِي الْفَرْدِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ جَاءَنَا أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ إِلَى مَسْجِدِنَا فَقَالَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُصَلِّي بِكُمْ وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ وَلَكِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَالَ قُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ كَيْفَ صَلَّى قَالَ مِثْلَ صَلَاةِ شَيْخِنَا هَذَا يَعْنِي عَمْرَو بْنَ سَلَمَةَ إِمَامَهُمْ وَذَكَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السَّجْدَةِ الْآخِرَةِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى قَعَدَ ثُمَّ قَامَ

ترجمہ Book - حدیث 842

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: طاق رکعت ( پہلی اور تیسری ) سے اٹھنے کا طریقہ جناب ابوقلابہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوسلیمان مالک بن حویرث ؓ ہماری مسجد میں تشریف لائے اور کہا : قسم اللہ کی ! میں تمہیں نماز پڑھاؤں گا ، حالانکہ نماز کا ارادہ نہیں ۔ صرف یہ چاہتا ہوں کہ تمہیں دکھاؤں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کس طرح نماز پڑھتے دیکھا ہے ۔ ( ایوب نے کہا ) میں نے ابوقلابہ سے پوچھا ، انہوں نے کیسے نماز پڑھی ؟ کہا : ہمارے اس شیخ کی مانند ، یعنی عمرو بن سلمہ ؓ کی مانند جو وہاں ان کے امام تھے ۔ اور بیان کیا کہ جب وہ پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے سر اٹھاتے تو بیٹھ جاتے ( یعنی جلسہ استراحت ) تھے ، پھر ( اس کے بعد ) اٹھتے تھے ۔
تشریح : پہلی اور تیسری رکعت میں دوسرے سجدے کے بعد قیام سے پہلے زرا سا بیٹھنے کو عرفاً جلسہ استراحت کہتے ہیں۔یہ جلسہ تعبد ہے۔اور سنت ہے۔ پہلی اور تیسری رکعت میں دوسرے سجدے کے بعد قیام سے پہلے زرا سا بیٹھنے کو عرفاً جلسہ استراحت کہتے ہیں۔یہ جلسہ تعبد ہے۔اور سنت ہے۔