کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَنْ رَأَى الْقِرَاءَةَ إِذَا لَمْ يَجْهَرْ الْإِمَامُ بِقِرَاءَتِهِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ أُكَيْمَةَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ مِنْ صَلَاةٍ جَهَرَ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ فَقَالَ هَلْ قَرَأَ مَعِيَ أَحَدٌ مِنْكُمْ آنِفًا فَقَالَ رَجُلٌ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ إِنِّي أَقُولُ مَالِي أُنَازَعُ الْقُرْآنَ قَالَ فَانْتَهَى النَّاسُ عَنْ الْقِرَاءَةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا جَهَرَ فِيهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْقِرَاءَةِ مِنْ الصَّلَوَاتِ حِينَ سَمِعُوا ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَى حَدِيثَ ابْنِ أُكَيْمَةَ هَذَا مَعْمَرٌ وَيُونُسُ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَلَى مَعْنَى مَالِكٍ
کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب: ان حضرات کے دلائل جو سری نمازوں میں قرآت کے قائل ہیں
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز سے پھرے ، جس میں آپ ﷺ نے جہری قرآت کی تھی اور فرمایا ” کیا تم میں سے کسی نے ابھی میرے ساتھ قرآت کی ہے ؟ “ ایک آدمی نے کہا ہاں ، اے اللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے فرمایا ” میں بھی کہہ رہا تھا مجھے کیا ہوا کہ قرآت قرآن میں الجھ رہا ہوں ۔ “ راوی نے کہا پس لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ پڑھنے سے رک گئے ان نمازوں میں جن میں آپ ﷺ جہر کر رہے ہوتے جبکہ انہوں نے آپ سے یہ فرمان سنا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں ابن اکمیہ کی یہ روایت معمر ، یونس اور اسامہ بن زید نے زہری سے مالک کی روایت کے ہم معنی روایت کی ہے ۔
تشریح :
امام جب سری قراءت کررہا ہو تو مقتدی بھی قراءت کریں۔سورۃ فاتحہ اور مذید بھی پڑھیں۔2۔یہ استدلال کہ امام جہری قراءت کرے۔اور مقتدی فاتحہ بھی نہ پڑھے۔ہرگز راحج نہیں ہے۔امام ابو دائود نے اگلی روایت سے ثابت کیا ہے۔کہ(فانتهي الناس عن القراة)جناب زہری کا مقولہ ہے نہ کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ۔لہذا مدرج ہونے کی وجہ سے ناقابل حجت ٹھرا۔