Book - حدیث 820

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَن تَرَكَ الِقرَاءَةَ فِي صَلَاتِهِ بِفَاتِحَةِ الكِتَابِ صحیح حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُنَادِيَ أَنَّهُ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِقِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَمَا زَادَ

ترجمہ Book - حدیث 820

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: جو کوئی اپنی نماز میں سورۃ فاتحہ کی قرآت چھوڑ دے سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں اعلان کر دوں کہ قرآت فاتحہ اور کچھ مزید کے بغیر نماز نہیں ۔
تشریح : مذکورہ روایات سندا ً ضعیف ہیں۔لیکن ا س میں بیان کردہ باتیں دوسری روایات سے ثابت ہیں۔ یعنی منفرد شخص کے لئے سورت فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت یا قرآن سے کچھ حصہ پڑھنے کا حکم ہے۔لیکن جہری نمازوں میں اامام کے پیچھے سورہ فاتحہ کے علاوہ کچھ نہ پڑھا جائے۔ مذکورہ روایات سندا ً ضعیف ہیں۔لیکن ا س میں بیان کردہ باتیں دوسری روایات سے ثابت ہیں۔ یعنی منفرد شخص کے لئے سورت فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت یا قرآن سے کچھ حصہ پڑھنے کا حکم ہے۔لیکن جہری نمازوں میں اامام کے پیچھے سورہ فاتحہ کے علاوہ کچھ نہ پڑھا جائے۔