Book - حدیث 82

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ ذَلِكَ صحیح حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ يَعْنِي الطَّيَالِسِيَّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي حَاجِبٍ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو وَهُوَ الْأَقْرَعُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَتَوَضَّأَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ طَهُورِ الْمَرْأَةِ

ترجمہ Book - حدیث 82

کتاب: طہارت کے مسائل باب: عورت کے مستعمل پانی سے وضو کی ممانعت کا ذکر حکم بن عمرو ، اور یہ اقرع ہیں ، سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ مرد ، عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرے ۔
تشریح : فوائد: یہ نہی یا تورخصت سے پہلے کی ہے ۔ یا احتیاط پر محمول ہے۔ تاہم کتاب العلل ترمذی میں ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے حکم بن عرو اقرع کی حدیث کو ضعیف قراردیا ہے ۔ اور صحیح تروہی ہے جو پچھلے باب میں مذکور ہوا کہ عورت مرد ایک دوسرے کے استعمال شدہ اور بچے ہوئے پانی سے وضو اور غسل کرسکتے ہیں۔ فوائد: یہ نہی یا تورخصت سے پہلے کی ہے ۔ یا احتیاط پر محمول ہے۔ تاہم کتاب العلل ترمذی میں ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے حکم بن عرو اقرع کی حدیث کو ضعیف قراردیا ہے ۔ اور صحیح تروہی ہے جو پچھلے باب میں مذکور ہوا کہ عورت مرد ایک دوسرے کے استعمال شدہ اور بچے ہوئے پانی سے وضو اور غسل کرسکتے ہیں۔