Book - حدیث 813

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَنْ رَأَى التَّخْفِيفَ فِيهَا صحيح مقطوع حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ أَنَّ أَبَاهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ بِنَحْوِ مَا تَقْرَءُونَ وَالْعَادِيَاتِ وَنَحْوِهَا مِنْ السُّوَرِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ ذَاكَ مَنْسُوخٌ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا أَصَحُّ

ترجمہ Book - حدیث 813

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: ان حضرات کی دلیل جو مغرب میں تخفیف کے قائل ہیں جناب ہشام بن عروہ کا بیان ہے کہان کے والد ( عروہ بن زبیر ) مغرب میں اسی طرح کی سورتیں پڑھتے تھے جیسی تم لوگ پڑھتے ہو یعنی «والعاديات» وغیرہ ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا یہ دلیل ہے کہ مغرب میں تطویل قرآت منسوخ ہے ۔ اور امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ یہی زیادہ صحیح ہے ۔
تشریح : امام ابو دائود نے اسی اختصار قراءت کو راحج قراردیا ہے۔ورنہ دیگرصحیح روایات سے اس کا نسخ ثابت نہیں ہوتا۔ بلکہ اس میں توسع ہے۔اور یہ آخری روایت تابعی کا عمل ہے۔(عون المعبود) اور نبی کریم ﷺ کی آخری قرائت مغرب میں (والمرسلات عرفاً) تھی۔جیسا کہ ام الفضل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت گزری ہے۔(حدیث ۔810) امام ابو دائود نے اسی اختصار قراءت کو راحج قراردیا ہے۔ورنہ دیگرصحیح روایات سے اس کا نسخ ثابت نہیں ہوتا۔ بلکہ اس میں توسع ہے۔اور یہ آخری روایت تابعی کا عمل ہے۔(عون المعبود) اور نبی کریم ﷺ کی آخری قرائت مغرب میں (والمرسلات عرفاً) تھی۔جیسا کہ ام الفضل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت گزری ہے۔(حدیث ۔810)