Book - حدیث 810

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ قَدْرِ الْقِرَاءَةِ فِي الْمَغْرِبِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أُمَّ الْفَضْلِ بِنْتَ الْحَارِثِ سَمِعَتْهُ وَهُوَ يَقْرَأُ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا فَقَالَتْ يَا بُنَيَّ لَقَدْ ذَكَّرْتَنِي بِقِرَاءَتِكَ هَذِهِ السُّورَةِ إِنَّهَا لَآخِرُ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهَا فِي الْمَغْرِبِ

ترجمہ Book - حدیث 810

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: مغرب میں قرآت کی مقدار سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ ام الفضل بنت الحارث نے ان کو سنا کہ وہ سورۃ «والمرسلات عرفا» کی تلاوت کر رہے تھے ، تو انہوں نے کہا : بیٹے ! تم نے اس سورت کی قرآت سے مجھے یاد دلایا ہے کہ یہ آخری چیز تھی جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ۔ آپ ﷺ اسے مغرب میں پڑھ رہے تھے ۔