Book - حدیث 806

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ قَدْرِ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكٍ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَحَضَتْ الشَّمْسُ صَلَّى الظُّهْرَ وَقَرَأَ بِنَحْوٍ مِنْ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَالْعَصْرَ كَذَلِكَ وَالصَّلَوَاتِ كَذَلِكَ إِلَّا الصُّبْحَ فَإِنَّهُ كَانَ يُطِيلُهَا

ترجمہ Book - حدیث 806

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز ظہر اور عصر میں قرآت کی مقدار سیدنا جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ جب سورج ڈھل جاتا تو ظہر کی نماز پڑھتے اور سورۃ « والليل إذا يغشى» جیسی سورتیں پڑھتے تھے ۔ عصر اور باقی نمازوں میں بھی ایسے ہی قرآت ہوتی تھی ، سوائے صبح کے ۔ اس میں آپ لمبی قرآت کیا کرتے تھے