Book - حدیث 804

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ تَخْفِيفِ الْأُخْرَيَيْنِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ يَعْنِي النُّفَيْلِيَّ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ الْهُجَيْمِيِّ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ حَزَرْنَا قِيَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ قَدْرَ ثَلَاثِينَ آيَةً قَدْرَ الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةِ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الْأُولَيَيْنِ مِنْ الْعَصْرِ عَلَى قَدْرِ الْأُخْرَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ مِنْ الْعَصْرِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ

ترجمہ Book - حدیث 804

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: آخری دو رکعتوں کو ہلکا رکھنے کا بیان سیدنا ابو سعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے ظہر اور عصر کی نمازوں میں رسول اللہ ﷺ کے قیام کا اندازہ لگایا تو وہ یہ تھا کہ آپ ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۃ الم تنزیل السجدہ کی تقریباً تیس آیات کے برابر قیام فرماتے ۔ اور ہم نے آخری دو رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ ان کے نصف کے برابر کیا ۔ اور ہم نے عصر کی پہلی دو رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ لگایا تو یہ ظہر کی پچھلی دو رکعتوں کے برابر تھا ۔ اور عصر کی پچھلی دو رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ ان کے بھی نصف برابر کا تھا ۔
تشریح : معلوم ہوا کہ ظہر اور عصر کی نمازوں میں چاروں رکعت میں قراءت ہے۔یعنی سورت فاتحہ کے ساتھ کوئی بھی سورت پڑھی جاسکتی ہے۔تاہم افضل یہ ہے کہ پچھلی رکعات ہلکی اور مختصر ہوں۔ معلوم ہوا کہ ظہر اور عصر کی نمازوں میں چاروں رکعت میں قراءت ہے۔یعنی سورت فاتحہ کے ساتھ کوئی بھی سورت پڑھی جاسکتی ہے۔تاہم افضل یہ ہے کہ پچھلی رکعات ہلکی اور مختصر ہوں۔