Book - حدیث 803

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ تَخْفِيفِ الْأُخْرَيَيْنِ صحیح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ أَبِي عَوْنٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ عُمَرُ لِسَعْدٍ قَدْ شَكَاكَ النَّاسُ فِي كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى فِي الصَّلَاةِ قَالَ أَمَّا أَنَا فَأَمُدُّ فِي الْأُولَيَيْنِ وَأَحْذِفُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ وَلَا آلُو مَا اقْتَدَيْتُ بِهِ مِنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَاكَ الظَّنُّ بِكَ

ترجمہ Book - حدیث 803

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: آخری دو رکعتوں کو ہلکا رکھنے کا بیان سیدنا جابر بن سمرہ ؓ کا بیان ہے کہ سیدنا عمر ؓ نے سیدنا سعد بن ابی وقاص ؓ ( امیر کوفہ ) سے کہا کہ لوگوں نے آپ کی ہر بات میں شکایت کی ہے ، حتیٰ کہ نماز کے بارے میں بھی ، تو انہوں نے کہا : میں تو پہلی دو رکعتوں کو لمبا اور پچھلی دو کو مختصر کرتا ہوں اور رسول اللہ ﷺ والی نماز کی پیروی کرنے میں کوئی تقصیر نہیں کرتا ۔ سیدنا عمر ؓ نے کہا : آپ کے متعلق یہی گمان ہے ۔
تشریح : امام بخاری کا اس حدیث سے استدلال یہ ہے کہ نماز کی ہر رکعت میں قراءت واجب ہے۔دیکھئے۔(باب وجوب القراءت الامام والماموم فی الصلواۃ کلھا۔۔۔الخ حدیث 755)2۔اس سے پچھلی دو رکعتو ں میں پہلی دو رکعتوں کے مقابلے میں تخفیف کا اثبات ہے امام بخاری کا اس حدیث سے استدلال یہ ہے کہ نماز کی ہر رکعت میں قراءت واجب ہے۔دیکھئے۔(باب وجوب القراءت الامام والماموم فی الصلواۃ کلھا۔۔۔الخ حدیث 755)2۔اس سے پچھلی دو رکعتو ں میں پہلی دو رکعتوں کے مقابلے میں تخفیف کا اثبات ہے