کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ الْحَجَّاجِ - وَهَذَا لَفْظُهُ - عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى، وَأَبِي سَلَمَةَ: ثُمَّ اتَّفَقَا، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا فَيَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ 798 وَسُورَتَيْنِ، وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا وَكَانَ يُطَوِّلُ الرَّكْعَةَ الْأُولَى مِنَ الظُّهْرِ وَيُقَصِّرُ الثَّانِيَةَ وَكَذَلِكَ فِي الصُّبْحِ»، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: لَمْ يَذْكُرْ مُسَدَّدٌ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ وَسُورَةً،
کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز ظہر میں قرآت کا بیان سیدنا ابوقتادہ ؓ بیان کرتے ہیں کہسیدنا ابوقتادہ ؓ بیان کرتے ہیں کہرسول اللہ ﷺ ہمیں نماز پڑھاتے تو ظہر اور عصر کہ پہلی دو رکعتوں میں فاتحہ اور دو سورتیں پڑھتے ۔ آپ ﷺ بعض اوقات ہمیں کوئی آیت سنوا بھی دیا کرتے تھے ، آپ ﷺ ظہر کے پہلی رکعت کو طویل کرتے اور دوسری کو مختصر ، اور ایسے ہی فجر میں ہوتا ۔ امام ابوداؤد ؓ نے فرمایا : شیخ مسدد نے فاتحہ اور سورت کا ذکر نہیں کیا ۔