Book - حدیث 795

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ فِي تَخْفِيفِ الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ ابْنِ الْمُسَيِّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ لِلنَّاسِ فَلْيُخَفِّفْ فَإِنَّ فِيهِمْ السَّقِيمَ وَالشَّيْخَ الْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ

ترجمہ Book - حدیث 795

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز مختصر ( ہلکی ) پڑھانی چاہیے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی لوگوں کو نماز پڑھائے تو ہلکی نماز پڑھائے ، کیونکہ ان میں بیمار ، بڑی عمر کے اور کام کاج والے ہوتے ہیں ۔ “ نما ز ہلکی اور مختصر ہونے کامفہوم یہ ہے کہ قراءت مختصر اور اذکار تسبیحات کی تعداد مناسب حد تک کم ہو۔اہم شرط یہ ہے کہ ارکان میں اعتدال واطمینان ہو۔عدم اعتدال سے نماز باطل ہوجاتی ہے۔