کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ فِي تَخْفِيفِ الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ ابْنِ الْمُسَيِّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ لِلنَّاسِ فَلْيُخَفِّفْ فَإِنَّ فِيهِمْ السَّقِيمَ وَالشَّيْخَ الْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ
کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب: نماز مختصر ( ہلکی ) پڑھانی چاہیے
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی لوگوں کو نماز پڑھائے تو ہلکی نماز پڑھائے ، کیونکہ ان میں بیمار ، بڑی عمر کے اور کام کاج والے ہوتے ہیں ۔ “
تشریح :
نما ز ہلکی اور مختصر ہونے کامفہوم یہ ہے کہ قراءت مختصر اور اذکار تسبیحات کی تعداد مناسب حد تک کم ہو۔اہم شرط یہ ہے کہ ارکان میں اعتدال واطمینان ہو۔عدم اعتدال سے نماز باطل ہوجاتی ہے۔
نما ز ہلکی اور مختصر ہونے کامفہوم یہ ہے کہ قراءت مختصر اور اذکار تسبیحات کی تعداد مناسب حد تک کم ہو۔اہم شرط یہ ہے کہ ارکان میں اعتدال واطمینان ہو۔عدم اعتدال سے نماز باطل ہوجاتی ہے۔