Book - حدیث 794

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ فِي تَخْفِيفِ الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ لِلنَّاسِ فَلْيُخَفِّفْ فَإِنَّ فِيهِمْ الضَّعِيفَ وَالسَّقِيمَ وَالْكَبِيرَ وَإِذَا صَلَّى لِنَفْسِهِ فَلْيُطَوِّلْ مَا شَاءَ

ترجمہ Book - حدیث 794

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز مختصر ( ہلکی ) پڑھانی چاہیے سیدنا ابوہریرہ ؓ کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھائے تو ہلکی نماز پڑھائے ۔ کیونکہ ان میں کمزور ، بیمار اور بڑی عمر کے لوگ ہوتے ہیں ۔ اور جب اپنی اکیلے نماز پڑھے ، تو جتنی چاہے لمبی کر لے ۔ “