Book - حدیث 784

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَن لَّم يَرَ الجَهرَ { بِسمِ اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ } صحیح حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُنْزِلَتْ عَلَيَّ آنِفًا سُورَةٌ فَقَرَأَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ حَتَّى خَتَمَهَا قَالَ هَلْ تَدْرُونَ مَا الْكَوْثَرُ قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّهُ نَهْرٌ وَعَدَنِيهِ رَبِّي فِي الْجَنَّةِ

ترجمہ Book - حدیث 784

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: ان حضرات کے دلائل جو «بسم الله الرحمن الرحيم» کو اونچی آواز سے نہیں پڑھتے سیدنا انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہرسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مجھ پر ابھی ابھی ایک سورت نازل ہوئی ہے ۔ “ آپ نے « بسم الله الرحمن الرحيم * إنا أعطيناك الكوثر » پوری سورت پڑھ کر سنائی ۔ آپ ﷺ نے پوچھا ” جانتے ہو کوثر کیا ہے ؟ “ صحابہ ؓم نے کہا : اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ ایک نہر ہے جس کا میرے رب عزوجل نے مجھ سے جنت میں وعدہ فرمایا ہے ۔“
تشریح : مذکورۃ الصدر دونوں احادیث صحیح اور حسن ہیں۔لہذا ترجیح صحیح احادیث کو ہے۔ نیز اگلے باب کی حدیث کے ( بسم اللہ ) سے دو صورتوں کے مابین فرق وفصل نمایاں ہوتاتھا۔اس سے یہی جانب راحج معلوم ہوتی ہے۔ کہ ( بسم اللہ)سورت کا جز نہیں۔(تفصیل کےلئے دیکھئے نیل الاوطار) مذکورۃ الصدر دونوں احادیث صحیح اور حسن ہیں۔لہذا ترجیح صحیح احادیث کو ہے۔ نیز اگلے باب کی حدیث کے ( بسم اللہ ) سے دو صورتوں کے مابین فرق وفصل نمایاں ہوتاتھا۔اس سے یہی جانب راحج معلوم ہوتی ہے۔ کہ ( بسم اللہ)سورت کا جز نہیں۔(تفصیل کےلئے دیکھئے نیل الاوطار)