کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ السَّكْتَةِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ ضعیف حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ قَالَ سَمُرَةُ حَفِظْتُ سَكْتَتَيْنِ فِي الصَّلَاةِ سَكْتَةً إِذَا كَبَّرَ الْإِمَامُ حَتَّى يَقْرَأَ وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ عِنْدَ الرُّكُوعِ قَالَ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ قَالَ فَكَتَبُوا فِي ذَلِكَ إِلَى الْمَدِينَةِ إِلَى أُبَيٍّ فَصَدَّقَ سَمُرَةَ قَالَ أَبُو دَاوُد كَذَا قَالَ حُمَيْدٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنْ الْقِرَاءَةِ
کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: افتتاح نماز کے موقع پر سکتے کا بیان سیدنا سمرہ بن جندب ؓ بیان کرتے ہیں کہمجھے نماز میں دو سکتے یاد ہیں ۔ ایک تو جب امام تکبیر کہتا ہے تو قرآت شروع کرنے تک ۔ اور دوسرا جب وہ فاتحہ اور سورت کی قرآت سے فارغ ہو کر رکوع کرنا چاہتا ہے ۔ کہا کہ عمران بن حصین ؓ نے ان ( سمرہ ) پر اس کا انکار کیا ۔ چنانچہ انہوں نے یہ مسئلہ مدینہ میں سیدنا ابی بن کعب ؓ کی طرف لکھ بھیجا تو انہوں نے سیدنا سمرہ کی تصدیق فرمائی ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی روایت میں حمیدالطویل نے بھی ایسے ہی کہا ہے کہ ” دوسرا سکتہ اس وقت ہے جب وہ قرآت سے فارغ ہو ۔ “