Book - حدیث 770

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَا يُسْتَفْتَحُ بِهِ الصَّلَاةُ مِنَ الدُّعَاءِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُجْمِرِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى الزُّرَقِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِيِّ قَالَ كُنَّا يَوْمًا نُصَلِّي وَرَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ قَالَ رَجُلٌ وَرَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ الْمُتَكَلِّمُ بِهَا آنِفًا فَقَالَ الرَّجُلُ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَدْ رَأَيْتُ بِضْعَةً وَثَلَاثِينَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَهَا أَيُّهُمْ يَكْتُبُهَا أَوَّلُ

ترجمہ Book - حدیث 770

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز شروع کرتے ہوئے کون سی دعا پڑھی جائے ؟ رفاعہ بن رافع زرقی ؓ بیان کرتے ہیں کہہم لوگ ایک دن رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے جب رسول اللہ ﷺ نے رکوع سے سر اٹھایا اور «سمع الله لمن حمده» کہا تو رسول اللہ ﷺ کے پیچھے ایک آدمی نے کہا «اللهم ربنا ولك الحمد حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه» ” اے اللہ ! اے ہمارے رب ! اور تیری ہی تعریف ہے ، بہت ساری حمد ، پاکیزہ اور بابرکت ۔ “ جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو پوچھا : ” ابھی ابھی کس نے یہ کلمات کہے ہیں ؟ “ اس آدمی نے کہا : میں نے اے اللہ کے رسول ! تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تحقیق میں نے تیس سے کچھ اوپر فرشتوں کو دیکھا ہے جو ان کلمات کی طرف سبقت کر رہے تھے کہ کون ان کو پہلے لکھتا ہے ۔ “
تشریح : رکوع سے اٹھ کر مذکورہ دعا کر پڑھنا مستحب ہے۔ مگر تمام ہی مقتدی اونچی آواز سے پکار کر پڑھیں۔صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین سے اس کا ثبوت نہیں ملتا۔ اس لئے تمام مقتدیوں کے لئے ان کلمات کو بہ آواز بلند کہنے کا پابند کرنا صحیح نہیں۔نہ اس حدیث سے اس کا اثبات ہی ہوتا ہے۔اس سے صرف ان کلمات کی فضیلت اور اسے اس موقع پر پڑھنے کا اثبات ہوتا ہے نہ کہ تمام مقتدیوں کا اونچی آواز سے پڑھنے کا نیز دیکھئے حدیث۔773) رکوع سے اٹھ کر مذکورہ دعا کر پڑھنا مستحب ہے۔ مگر تمام ہی مقتدی اونچی آواز سے پکار کر پڑھیں۔صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین سے اس کا ثبوت نہیں ملتا۔ اس لئے تمام مقتدیوں کے لئے ان کلمات کو بہ آواز بلند کہنے کا پابند کرنا صحیح نہیں۔نہ اس حدیث سے اس کا اثبات ہی ہوتا ہے۔اس سے صرف ان کلمات کی فضیلت اور اسے اس موقع پر پڑھنے کا اثبات ہوتا ہے نہ کہ تمام مقتدیوں کا اونچی آواز سے پڑھنے کا نیز دیکھئے حدیث۔773)