Book - حدیث 766

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَا يُسْتَفْتَحُ بِهِ الصَّلَاةُ مِنَ الدُّعَاءِ حسن صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ أَخْبَرَنِي أَزْهَرُ بْنُ سَعِيدٍ الْحَرَازِيُّ عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ يَفْتَتِحُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِيَامَ اللَّيْلِ فَقَالَتْ لَقَدْ سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ قَبْلَكَ كَانَ إِذَا قَامَ كَبَّرَ عَشْرًا وَحَمِدَ اللَّهَ عَشْرًا وَسَبَّحَ عَشْرًا وَهَلَّلَ عَشْرًا وَاسْتَغْفَرَ عَشْرًا وَقَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي وَعَافِنِي وَيَتَعَوَّذُ مِنْ ضِيقِ الْمَقَامِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ عَنْ رَبِيعَةَ الْجُرَشِيِّ عَنْ عَائِشَةَ نَحْوَهُ

ترجمہ Book - حدیث 766

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز شروع کرتے ہوئے کون سی دعا پڑھی جائے ؟ جناب عاصم بن حمید کہتے ہیں کہمیں نے سیدہ عائشہ ؓا سے سوال کیا کہ رسول اللہ ﷺ اپنا قیام اللیل ( تہجد ) کس چیز سے شروع فرمایا کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا : تم نے مجھ سے وہ بات پوچھی ہے جو تم سے پہلے کسی نے نہیں پوچھی ۔ آپ ﷺ جب ( نماز کے لیے ) کھڑے ہوتے تو کہتے «الله اكبر» دس بار «الحمد الله» دس بار ، پھر «سبحان الله» دس بار «لا إله إلا الله» دس بار «استغفر الله» دس بار اور ( یہ دعا ) پڑھتے «اللهم اغفر لي واهدني وارزقني وعافني» ” اے اللہ ! مجھے بخش دے ، مجھے ہدایت دے ، مجھے رزق عنایت فر اور مجھے آرام و راحت سے بہرہ ور فر ۔ “ اور آپ ﷺ قیامت کے روز ( میدان حشر میں ) کھڑے ہونے کی تنگی سے پناہ مانگتے تھے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے فرمایا : اس حدیث کو خالد بن معدان نے سیدہ عائشہ ؓا سے بواسطہ ربیعہ جرشی ، مذکورہ بالا حدیث کی مانند روایت کیا ہے ۔