Book - حدیث 762

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَا يُسْتَفْتَحُ بِهِ الصَّلَاةُ مِنَ الدُّعَاءِ صحيح مقطوع حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، قَالَ: قَالَ لِي: مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، وَابْنُ أَبِي فَرْوَةَ، وَغَيْرُهُمَا مِنْ فُقَهَاءِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ فَإِذَا قُلْتَ أَنْتَ ذَاكَ، فَقُلْ: «وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ»، يَعْنِي قَوْلَهُ: «وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ»

ترجمہ Book - حدیث 762

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز شروع کرتے ہوئے کون سی دعا پڑھی جائے ؟ شعیب بن ابی حمزہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے ابن منکدر اور ابن ابی فروہ وغیرہ فقہائے مدینہ نے کہا کہ جب تم یہ دعا «وجهت وجهي *** الخ» پڑھو تو «وأنا أول المسلمين» کے بجائے «وأنا من المسلمين» کہا کرو ۔
تشریح : اس کی توضیح حدیث نمبر : 760 کےفوائد میں کردی گئی ہے کہ [ وانا اّول المسلمین ] کہنے میں کوئی حرج نہیں ۔اس کا مفہوم یہ ہے: ’’اے اللہ ! تیرے احکام کی تعمیل میں ، میں سب سے پیش پیش ہوں۔،، جیسے کہ آیت کریمہ ہے: [ قل ان کان للرحمن ولد فانا اول العابدین ] ( لزخرف : 81) ’’ کہیے کہ اگر (بالفرض ) رحمن کا کوئی بیٹا ہوتا تو میں ہی سب پہلے اس کی عبادت کرنے والا ہوتا ۔،، حضرت موسی علیہ السلام نے فرمایا تھا : ( وانا اول المؤمنین ) ( الاعراف : 143) میں ایمان لانے والوں میں سب سے آگے ہوں۔،، اس کی توضیح حدیث نمبر : 760 کےفوائد میں کردی گئی ہے کہ [ وانا اّول المسلمین ] کہنے میں کوئی حرج نہیں ۔اس کا مفہوم یہ ہے: ’’اے اللہ ! تیرے احکام کی تعمیل میں ، میں سب سے پیش پیش ہوں۔،، جیسے کہ آیت کریمہ ہے: [ قل ان کان للرحمن ولد فانا اول العابدین ] ( لزخرف : 81) ’’ کہیے کہ اگر (بالفرض ) رحمن کا کوئی بیٹا ہوتا تو میں ہی سب پہلے اس کی عبادت کرنے والا ہوتا ۔،، حضرت موسی علیہ السلام نے فرمایا تھا : ( وانا اول المؤمنین ) ( الاعراف : 143) میں ایمان لانے والوں میں سب سے آگے ہوں۔،،