Book - حدیث 756

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ وَضْعِ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى فِي الصَّلَاةِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ زِيَادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مِنْ السُّنَّةِ وَضْعُ الْكَفِّ عَلَى الْكَفِّ فِي الصَّلَاةِ تَحْتَ السُّرَّةِ

ترجمہ Book - حدیث 756

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ کے اوپر رکھنا سیدنا علی ؓ نے فرمایا کہ نماز میں ہتھیلی کو ہتھیلی پر ناف کے نیچے رکھنا سنت ہے ۔ یہ حدیث ضعیف ہے۔علامہ شوکانی � نے لکھا ہےکہ اس کی سندمیں عبدالرحمن بن اسحاق کوفی ہےاور امام احمدبن حنبل � اسے ضعیف کہتے ہں ۔امام بخاری � کہتے ہیں کہ’’اس میں نظر ہے۔،، (یعنی کمزور راوی ہے۔) امام نووی � نے لکھا ہے:’’ یہ روایت بالاتفاق ضعیف ہے۔،، اوراس سےبعد والی میں حضرت علی ہی سے مروی ہےکہ انہوں نے ناف سے اوپر ہاتھ رکھے ۔