Book - حدیث 755

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ وَضْعِ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى فِي الصَّلَاةِ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ عَنْ هُشَيْمِ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ أَبِي زَيْنَبَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي فَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى الْيُمْنَى فَرَآهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى

ترجمہ Book - حدیث 755

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ کے اوپر رکھنا سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور اپنے بائیں ہاتھ کو دائیں پر رکھے ہوئے تھے ، نبی کریم ﷺ نے دیکھا تو ان کے دائیں ہاتھ کو بائیں کے اوپر کر دیا ۔
تشریح : قیام میں اس طرح ہاتھ باندھنا کہ دایاں ہاتھ بائیں پرہو ،سنت متواترہ ہے۔نیز علماء کوچاہیے کہ عوام کی اصلاح کرتے رہا کریں۔ قیام میں اس طرح ہاتھ باندھنا کہ دایاں ہاتھ بائیں پرہو ،سنت متواترہ ہے۔نیز علماء کوچاہیے کہ عوام کی اصلاح کرتے رہا کریں۔