Book - حدیث 747

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَنْ ذَكَرَ أَنَّهُ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا قَامَ مِنَ الثِّنْتَيْنِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ فَلَمَّا رَكَعَ طَبَّقَ يَدَيْهِ بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ قَالَ فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدًا فَقَالَ صَدَقَ أَخِي قَدْ كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا ثُمَّ أَمَرَنَا بِهَذَا يَعْنِي الْإِمْسَاكَ عَلَى الرُّكْبَتَيْنِ

ترجمہ Book - حدیث 747

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: دو رکعتوں کے بعد تیسری کے لیے اٹھنے پر رفع الیدین سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز سکھائی تو آپ ﷺ نے «الله اكبر» کہا اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ۔ جب رکوع کیا تو دونوں ہاتھوں کو جوڑ کر گھٹنوں میں رکھ لیا ( یعنی تطبیق کی ) ۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص ؓ کو یہ خبر پہنچی تو کہا : میرے بھائی نے سچ کہا ۔ ہم یہ عمل کیا کرتے تھے ۔ پھر ہمیں اس کا حکم دیا گیا ۔ یعنی گھٹنے پکڑنے کا ۔
تشریح : رکوع میں تطبیق کا حکم منسوخ کردیا گیا تھا شاید حضرت عبداللہ بن مسعود کواس کی اطلاع نہ ہوئی ہو،یا انہیں یاد نہ رہا ہو۔ رکوع میں تطبیق کا حکم منسوخ کردیا گیا تھا شاید حضرت عبداللہ بن مسعود کواس کی اطلاع نہ ہوئی ہو،یا انہیں یاد نہ رہا ہو۔