Book - حدیث 745

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَنْ ذَكَرَ أَنَّهُ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا قَامَ مِنَ الثِّنْتَيْنِ صحیح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا كَبَّرَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ حَتَّى يَبْلُغَ بِهِمَا فُرُوعَ أُذُنَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 745

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: دو رکعتوں کے بعد تیسری کے لیے اٹھنے پر رفع الیدین سیدنا مالک بن حویرث ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ ﷺ تکبیر ( تکبیر تحریمہ ) کہتے تو رفع یدین کرتے ، اور جب رکوع کو جاتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی اپنے ہاتھ اٹھاتے ( یعنی رفع یدین کرتے ) اور وہ آپ ﷺ کی کانوں کی لوؤں تک پہنچ جاتے ، ( یا کانوں کے اوپر کے حصے تک پہنچ جاتے تھے ) ۔
تشریح : [ فروع اذنیہ ] کی شرح میں دوقول ہیں۔ایک تویہی کہ کان کےنیچے جونرم گوشت والا حصہ ہوتاہے اسے [ شحمۃ الاذن ] بھی کہتے ہیں اور دوسرا قول یہ ہےکہ کان کی اوپر والی چوٹی کو[ فرع الاذن ] کہا جاتا ہےاور لغت اسی کی تائید کرتی ہے۔امام شافعی� نےان مختلف روایات کویوں جمع کیا ہے کہ ہتھیلیاں کندھوں کےبرابر ہوں ، اس طرح کہ انگوٹھے کانوں کولوؤ ں کےبرابر اور انگلیاں اوپر کےحصے کے برابر آجائیں۔ [ فروع اذنیہ ] کی شرح میں دوقول ہیں۔ایک تویہی کہ کان کےنیچے جونرم گوشت والا حصہ ہوتاہے اسے [ شحمۃ الاذن ] بھی کہتے ہیں اور دوسرا قول یہ ہےکہ کان کی اوپر والی چوٹی کو[ فرع الاذن ] کہا جاتا ہےاور لغت اسی کی تائید کرتی ہے۔امام شافعی� نےان مختلف روایات کویوں جمع کیا ہے کہ ہتھیلیاں کندھوں کےبرابر ہوں ، اس طرح کہ انگوٹھے کانوں کولوؤ ں کےبرابر اور انگلیاں اوپر کےحصے کے برابر آجائیں۔