Book - حدیث 742

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا ابْتَدَأَ الصَّلَاةَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ رَفَعَهُمَا دُونَ ذَلِكَ قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَذْكُرْ رَفَعَهُمَا دُونَ ذَلِكَ أَحَدٌ غَيْرُ مَالِكٍ فِيمَا أَعْلَمُ

ترجمہ Book - حدیث 742

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز کے افتتاح کا بیان سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ جب وہ نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اونچا کرتے ( یعنی رفع یدین کرتے ) ۔ اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو انہیں ذرا کم اونچا کرتے ( یعنی رفع یدین کرتے ) ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : جہاں تک مجھے معلوم ہے ، ہاتھوں کو ذرا کم اونچا اٹھانے کا ذکر مالک کے علاوہ کسی اور نے نہیں کیا ۔
تشریح : اوپر بیان ہواکہ ابن جریج نےنافع سےروایت کیا ہے کہ سب مواقع پر اپنے ہاتھ برابر ہی اونچا کرتے تھے ۔ ان دونوں رایتوں کومحتلف مواقع پر محمول کیا جاسکتاہے۔ اوپر بیان ہواکہ ابن جریج نےنافع سےروایت کیا ہے کہ سب مواقع پر اپنے ہاتھ برابر ہی اونچا کرتے تھے ۔ ان دونوں رایتوں کومحتلف مواقع پر محمول کیا جاسکتاہے۔