کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: "فَلَمَّا سَجَدَ وَقَعَتَا رُكْبَتَاهُ إِلَى الْأَرْضِ قَبْلَ أَنْ تَقَعَ كَفَّاهُ قَالَ: فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ جَبْهَتَهُ بَيْنَ كَفَّيْهِ وَجَافَى عَنْ إِبِطَيْهِ " قَالَ حَجَّاجٌ: وَقَالَ هَمَّامٌ: وحَدَّثَنَا شَقِيقٌ، حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ هَذَا، وَفِي حَدِيثِ أَحَدِهِمَا وَأَكْبَرُ عِلْمِي أَنَّهُ حَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ وَإِذَا نَهَضَ نَهَضَ عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَاعْتَمَدَ عَلَى فَخِذِهِ
کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب: نماز کے افتتاح کا بیان
جناب عبدالجبار بن وائل اپنے والد سے وہ نبی کریم ﷺ سے راوی ہیں ۔ اس حدیث میں بیان کیا کہ جب سجدہ کیا تو آپ کے دونوں گھٹنے زمین پر دونوں ہتھیلیوں کے پڑنے سے پہلے پڑے اور جب سجدہ کیا تو اپنی پیشانی کو دونوں ہاتھوں کے درمیان رکھا اور اپنی بغلوں سے بھی دور کیا ۔ حجاج نے کہا کہ ہمام نے کہا : «حدثنا شقيق حدثني عاصم بن كليب عن أبيه عن النبي صلى الله عليه وسلم» اسی کے مثل روایت کی ۔ محمد بن جحادہ اور شقیق میں سے کسی ایک کی روایت میں ہے ۔ اور میرا غالب گمان ہے کہ محمد بن جحادہ کی حدیث ہے کہ آپ جب اٹھتے تو اپنے گھٹنوں پر اٹھتے اور اپنی رانوں پر ٹیک لگاتے ۔
تشریح :
زمین سےاٹھنےکی کیفیت کا بیان آگے ( حدیث : 738-739 میں )آرہاہے۔
زمین سےاٹھنےکی کیفیت کا بیان آگے ( حدیث : 738-739 میں )آرہاہے۔