Book - حدیث 728

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حِيَالَ أُذُنَيْهِ قَالَ ثُمَّ أَتَيْتُهُمْ فَرَأَيْتُهُمْ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ إِلَى صُدُورِهِمْ فِي افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ وَعَلَيْهِمْ بَرَانِسُ وَأَكْسِيَةٌ

ترجمہ Book - حدیث 728

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز میں رفع الیدین کا بیان(یعنی دونوں ہاتھوں کا اٹھانا) سیدنا وائل بن حجر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے جب نماز شروع کی تو اپنے دونوں ہاتھوں کو کانوں کے برابر تک اٹھایا ۔ کہا کہ میں پھر ان ( صحابہ ) کے پاس آیا میں نے صحابہ ؓم کو دیکھا کہ وہ نماز شروع کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو سینوں تک اٹھاتے تھے اور وہ جبے اور کمبل اوڑھے ہوئے تھے ۔
تشریح : [ برانس ] برنس کی جمع ہے۔برنس ہر وہ کپڑا ہےجس میں ٹوپی لگی ہو، جبّہ ہو قیمیص یا بارانی کوٹ ۔بعض نےکہا ،لمبی ٹوپی جس کولوگ شروع اسلام میں پہنا کرتے تھے ۔( لغات الحدیث ، علامہ وحید الزمان ) [ برانس ] برنس کی جمع ہے۔برنس ہر وہ کپڑا ہےجس میں ٹوپی لگی ہو، جبّہ ہو قیمیص یا بارانی کوٹ ۔بعض نےکہا ،لمبی ٹوپی جس کولوگ شروع اسلام میں پہنا کرتے تھے ۔( لغات الحدیث ، علامہ وحید الزمان )