Book - حدیث 724

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ ضعیف حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ النَّخَعِيِّ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَبْصَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى كَانَتَا بِحِيَالِ مَنْكِبَيْهِ وَحَاذَى بِإِبْهَامَيْهِ أُذُنَيْهِ ثُمَّ كَبَّرَ

ترجمہ Book - حدیث 724

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز میں رفع الیدین کا بیان(یعنی دونوں ہاتھوں کا اٹھانا) جناب عبدالجبار بن وائل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ ﷺ نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے حتیٰ کہ وہ کندھوں کے مقابل ہو گئے اور انگوٹھے کانوں کے برابر آ گئے ۔ پھر «الله اكبر» کہا ۔
تشریح : اس سےمعلوم ہواکہ اسی طرح رفع الیدین کرنا کہ انگوٹھے کانوں کےبرابر آجائیں ،صحیح نہیں ہے۔کیونکہ کسی بھی صحیح حدیث میں یہ بات بیان نہیں ہوئی۔ اس سےمعلوم ہواکہ اسی طرح رفع الیدین کرنا کہ انگوٹھے کانوں کےبرابر آجائیں ،صحیح نہیں ہے۔کیونکہ کسی بھی صحیح حدیث میں یہ بات بیان نہیں ہوئی۔