Book - حدیث 723

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ الْجُشَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ كُنْتُ غُلَامًا لَا أَعْقِلُ صَلَاةَ أَبِي قَالَ فَحَدَّثَنِي وَائِلُ بْنُ عَلْقَمَةَ عَنْ أَبِي وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ إِذَا كَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَالَ ثُمَّ الْتَحَفَ ثُمَّ أَخَذَ شِمَالَهُ بِيَمِينِهِ وَأَدْخَلَ يَدَيْهِ فِي ثَوْبِهِ قَالَ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ أَخْرَجَ يَدَيْهِ ثُمَّ رَفَعَهُمَا وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ رَفَعَ يَدَيْهِ ثُمَّ سَجَدَ وَوَضَعَ وَجْهَهُ بَيْنَ كَفَّيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السُّجُودِ أَيْضًا رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ قَالَ مُحَمَّدٌ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ فَقَالَ هِيَ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ مَنْ فَعَلَهُ وَتَرَكَهُ مَنْ تَرَكَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ هَمَّامٌ عَنْ ابْنِ جُحَادَةَ لَمْ يَذْكُرْ الرَّفْعَ مَعَ الرَّفْعِ مِنْ السُّجُودِ

ترجمہ Book - حدیث 723

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز میں رفع الیدین کا بیان(یعنی دونوں ہاتھوں کا اٹھانا) جناب عبدالجبار بن وائل بن حجر بیان کرتے ہیں کہ میں نوعمر لڑکا تھا ، اپنے والد کی نماز کو نہ سمجھتا تھا ، تو مجھے وائل بن علقمہ نے میرے والد وائل بن حجر ؓ سے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ ﷺ جب تکبیر کہتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے بتایا کہ پھر آپ نے اپنا کپڑا لپیٹ لیا ، پھر اپنے بائیں ہاتھ کو اپنے دائیں سے پکڑا اور اپنے ہاتھوں کو اپنے کپڑے میں کر لیا ، کہا کہ جب رکوع کرنا چاہتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو ( کپڑے سے باہر ) نکالتے پھر انہیں اوپر اٹھاتے ( رفع یدین کرتے ) ۔ اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھانا چاہتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اسی طرح اٹھاتے ( رفع یدین کرتے ) ۔ پھر آپ نے سجدہ کیا اور اپنے چہرے کو اپنی ہتھیلیوں کے درمیان میں رکھا ۔ اور جب سجدوں سے سر اٹھاتے تو بھی اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے ، حتیٰ کہ آپ اپنی نماز سے فارغ ہو گئے ۔ محمد ( محمد بن جحارہ ) نے کہا کہ میں نے یہ حدیث حسن بن ابی الحسن ( حسن بصری ) سے ذکر کی تو انہوں نے کہا : یہی ہے رسول اللہ ﷺ کی نماز ، جس نے اسے اختیار کیا ، اختیار کیا اور جس نے اسے چھوڑ دیا ، چھوڑ دیا ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : اس حدیث کو ہمام نے ابن جحارہ سے روایت کیا تو اس میں سجدوں سے اٹھ کر رفع یدین کا ذکر نہیں کیا ۔
تشریح : اس حدیث میں ( واذا رفع رأسه من السجود ايضا رفع يديه] ’’ یعنی سجدوں میں رفع یدین ۔،، کےالفاظ شاذ ہیں۔جیسے کہ امام ابوداؤد � نےخود فرمایا ہے۔نیز صحیح مسلم : حدیث : 390 ، سنن کبریٰ بیہقی : 672 ، معرفۃ السنن والآثار : 1؍ 543 اور مسند احمد : 4؍ 316 میں بھی یہ روایت آئی ہے۔ ان میں بھی یہ الفاظ نہیں ہیں ۔صحیح ابن حبان : 5؍ 173 (حدیث :1862 )میں بھی بطریق عبدالوارث بن سعد عن محمد بن جحاوہ روایت بیان بیان ہوئی ہےاس میں بھی سجدوں کےدرمیان رفع الیدین کا ذکر نہیں ہے۔ اس حدیث میں ( واذا رفع رأسه من السجود ايضا رفع يديه] ’’ یعنی سجدوں میں رفع یدین ۔،، کےالفاظ شاذ ہیں۔جیسے کہ امام ابوداؤد � نےخود فرمایا ہے۔نیز صحیح مسلم : حدیث : 390 ، سنن کبریٰ بیہقی : 672 ، معرفۃ السنن والآثار : 1؍ 543 اور مسند احمد : 4؍ 316 میں بھی یہ روایت آئی ہے۔ ان میں بھی یہ الفاظ نہیں ہیں ۔صحیح ابن حبان : 5؍ 173 (حدیث :1862 )میں بھی بطریق عبدالوارث بن سعد عن محمد بن جحاوہ روایت بیان بیان ہوئی ہےاس میں بھی سجدوں کےدرمیان رفع الیدین کا ذکر نہیں ہے۔