Book - حدیث 720

کِتَابُ تَفْرِيعِ مَا یَقطَعُ الصَلَاۃ وَمَا لَا یَقطَعُھَا بَابُ مَنْ قَالَ: لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ ضعیف حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَدَّاكِ قَالَ مَرَّ شَابٌّ مِنْ قُرَيْشٍ بَيْنَ يَدَيْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَهُوَ يُصَلِّي فَدَفَعَهُ ثُمَّ عَادَ فَدَفَعَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ إِنَّ الصَّلَاةَ لَا يَقْطَعُهَا شَيْءٌ وَلَكِنْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادْرَءُوا مَا اسْتَطَعْتُمْ فَإِنَّهُ شَيْطَانٌ قَالَ أَبُو دَاوُد إِذَا تَنَازَعَ الْخَبَرَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُظِرَ إِلَى مَا عَمِلَ بِهِ أَصْحَابُهُ مِنْ بَعْدِهِ

ترجمہ Book - حدیث 720

کتاب: ان چیزوں کی تفصیل جن سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور جن سے نماز نہیں ٹوٹتی باب: ان حضرات کی دلیل جو کہتے ہیں کہ نمازکو کوئی چیز نہیں توڑتی جناب ابوالوداک بیان کرتے ہیں کہ قریش کا ایک نوجوان سیدنا ابوسعید ؓ کے آگے سے گزرنے لگا ، جب کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے ، تو انہوں نے اس کو روکا ۔ وہ پھر آیا ، تو انہوں نے اسے روکا ۔ تین دفعہ ایسا ہی ہوا ۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے ، تو فرمایا : نماز کو کوئی شے نہیں توڑتی مگر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ” ( گزرنے والے کو ) جہاں تک ہو سکے روکو ، بلاشبہ وہ شیطان ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم ﷺ سے دو حدیثیں ایک دوسرے کے خلاف منقول ہوں تو دیکھا جاتا ہے کہ آپ ﷺ کے اصحاب کرام ؓم نے آپ ﷺ کے بعد کیا عمل اختیار کیا تھا ۔
تشریح : شیخ البانی � کےنزدیک یہ دونوں حدیثیں ضعیف ہیں۔تاہم جن کےنزدیک صحیح ہیں۔ان کے نزدیک تو ا س عموم سے وہ تین چیزیں خارج ہوں گی جن کے گزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے، اوروہ ہیں عورت ، گدھا اورکالا کتا ۔(دیکھیے ، حدیث :702 او راس کا فائدہ ) یعنی اس حدیث کی وجہ سے ، حدیث : 719 او ر720 کے عموم سےمذکورہ تینوں چیزیں مستثنی ہوں گی یعنی ان کے گزرنے سےنماز ٹوٹ جائے گی اوراس کااعادہ ضروری ہوگا۔البتہ ان کے علاوہ کسی کےگزرنے سےنماز نہیں ٹوٹے گی۔ واللہ اعلم . شیخ البانی � کےنزدیک یہ دونوں حدیثیں ضعیف ہیں۔تاہم جن کےنزدیک صحیح ہیں۔ان کے نزدیک تو ا س عموم سے وہ تین چیزیں خارج ہوں گی جن کے گزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے، اوروہ ہیں عورت ، گدھا اورکالا کتا ۔(دیکھیے ، حدیث :702 او راس کا فائدہ ) یعنی اس حدیث کی وجہ سے ، حدیث : 719 او ر720 کے عموم سےمذکورہ تینوں چیزیں مستثنی ہوں گی یعنی ان کے گزرنے سےنماز ٹوٹ جائے گی اوراس کااعادہ ضروری ہوگا۔البتہ ان کے علاوہ کسی کےگزرنے سےنماز نہیں ٹوٹے گی۔ واللہ اعلم .