Book - حدیث 712

کِتَابُ تَفْرِيعِ مَا یَقطَعُ الصَلَاۃ وَمَا لَا یَقطَعُھَا بَابُ مَنْ قَالَ الْمَرْأَةُ لَا تَقْطَعُ الصَّلَاةَ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ بِئْسَمَا عَدَلْتُمُونَا بِالْحِمَارِ وَالْكَلْبِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ يُصَلِّي وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَ يَدَيْهِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ غَمَزَ رِجْلِي فَضَمَمْتُهَا إِلَيَّ ثُمَّ يَسْجُدُ

ترجمہ Book - حدیث 712

کتاب: ان چیزوں کی تفصیل جن سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور جن سے نماز نہیں ٹوٹتی باب: ان کے دلائل جو قائل ہیں کہ عورت کے گزرنے سے نماز نہیں ٹوٹتی ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا کہتی ہیں کہ تم لوگوں نے برا کیا کہ ہمیں ( یعنی عورتوں کو ) گدھے اور کتے کے برابر کر دیا ہے ۔ بلاشبہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھتے اور میں آپ ﷺ کے سامنے لیٹی ہوئی ہوتی تھی ۔ آپ ﷺ جب سجدہ کرنا چاہتے تو میرے پاؤں کو دبا دیتے ، میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی پھر آپ ﷺ سجدہ کرتے ۔
تشریح : یہ صورت جگہ کی تنگی اور حجرے کی تاریکی کےباعث ہوتی تھی اور یہ کیفیت نماز کےلیے کوئی حارج نہیں ہے۔ یہ صورت جگہ کی تنگی اور حجرے کی تاریکی کےباعث ہوتی تھی اور یہ کیفیت نماز کےلیے کوئی حارج نہیں ہے۔