Book - حدیث 709

کِتَابُ تَفْرِيعِ مَا یَقطَعُ الصَلَاۃ وَمَا لَا یَقطَعُھَا بَابٌ سُتْرَةُ الْإِمَامِ سُتْرَةُ مَنْ خَلْفَهُ صحیح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي فَذَهَبَ جَدْيٌ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَجَعَلَ يَتَّقِيهِ

ترجمہ Book - حدیث 709

کتاب: ان چیزوں کی تفصیل جن سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور جن سے نماز نہیں ٹوٹتی باب: امام کا سترہ اس کے پیچھے والوں کا بھی سترہ ہوتا ہے ۔ سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نماز پڑھ رہے تھے کہ بھیڑ کا ایک بچہ آپ ﷺ کے آگے سے گزرنے لگا مگر آپ ﷺ اسے ہٹاتے رہے ۔
تشریح : 1)نمازی کو چاہیے کہ اپنی نماز کی حفاظت کرے ۔نبی ﷺ نے بکری کے بچے کا گزرنا بھی گوارا نہیں فرمایا۔ (2)بکری کا وہ بچہ نبی ﷺ کےپیچھے سےیعنی مقتدیوں کے آگے سے گزرگیا ، کیونکہ مقتدیوں کےلیے نبی ﷺ سترہ تھے۔ 1)نمازی کو چاہیے کہ اپنی نماز کی حفاظت کرے ۔نبی ﷺ نے بکری کے بچے کا گزرنا بھی گوارا نہیں فرمایا۔ (2)بکری کا وہ بچہ نبی ﷺ کےپیچھے سےیعنی مقتدیوں کے آگے سے گزرگیا ، کیونکہ مقتدیوں کےلیے نبی ﷺ سترہ تھے۔