Book - حدیث 703

کِتَابُ تَفْرِيعِ مَا یَقطَعُ الصَلَاۃ وَمَا لَا یَقطَعُھَا بَابُ مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ شُعْبَةُ قَالَ يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْمَرْأَةُ الْحَائِضُ وَالْكَلْبُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَفَهُ سَعِيدٌ وَهِشَامٌ وَهَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ

ترجمہ Book - حدیث 703

کتاب: ان چیزوں کی تفصیل جن سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور جن سے نماز نہیں ٹوٹتی باب: کس چیز(کے گزرنے)سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟ سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے ، اسے شعبہ نے مرفوع ذکر کیا ” نماز کو توڑ دیتی ہے بالغہ عورت اور کتا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : اسے سعید ، ہشام اور ہمام نے قتادہ سے ، انہوں نے جابر بن زید سے روایت کرتے ہوئے ابن عباس ؓ پر موقوف کیا ہے ۔
تشریح : نماز ٹوٹنے کامفہوم بعض محدثین کےنزدیک یہ ہے کہ نمازی کےخشوع خضوع میں فرق آجاتا ہے اوراس کی برکت جاتی رہتی ہے۔جبکہ اما م احمد، امام ابن القیم� اور بعض دوسرے ائمہ نےظاہری مفہوم مراد لیا ہےکہ نماز باطل ہوجاتی ہے۔ا س کی تائید ایک حدیث سے ہوتی ہےجسے شیخ البانی � نے الصحیحۃ میں نقل کیا ہے۔اس کےالفاظ ہیں[ تعاد الصلاۃ من ممرالحمار والمراۃ والکلب الاسود )] الصحيحه 7؍959، حدیث 3323،)’’ گدھے ، عورت اور سیاہ فام گزرنے پرنمازٹائی جائے۔،، نماز ٹوٹنے کامفہوم بعض محدثین کےنزدیک یہ ہے کہ نمازی کےخشوع خضوع میں فرق آجاتا ہے اوراس کی برکت جاتی رہتی ہے۔جبکہ اما م احمد، امام ابن القیم� اور بعض دوسرے ائمہ نےظاہری مفہوم مراد لیا ہےکہ نماز باطل ہوجاتی ہے۔ا س کی تائید ایک حدیث سے ہوتی ہےجسے شیخ البانی � نے الصحیحۃ میں نقل کیا ہے۔اس کےالفاظ ہیں[ تعاد الصلاۃ من ممرالحمار والمراۃ والکلب الاسود )] الصحيحه 7؍959، حدیث 3323،)’’ گدھے ، عورت اور سیاہ فام گزرنے پرنمازٹائی جائے۔،،