Book - حدیث 689

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ السُّتْرَةِ بَابُ الْخَطِّ إِذَا لَمْ يَجِدْ عَصًا ضعيف حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرِو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حُرَيْثٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَدَّهُ حُرَيْثًا يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَجْعَلْ تِلْقَاءَ وَجْهِهِ شَيْئًا فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيَنْصِبْ عَصًا فَإِنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ عَصًا فَلْيَخْطُطْ خَطًّا ثُمَّ لَا يَضُرُّهُ مَا مَرَّ أَمَامَهُ

ترجمہ Book - حدیث 689

کتاب: سترے کے احکام ومسائل باب: اگر سترہ کے لیے لاٹھی نہ ملے‘ تو خط کھیچنے کا مسئلہ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے لگے تو اپنے سامنے کوئی چیز رکھ لے ۔ اگر کچھ نہ ملے تو کوئی لاٹھی کھڑی کر لے ۔ اگر اس کے پاس عصا ( لاٹھی ) نہ ہو تو خط ہی کھینچ لے ۔ پھر اس کے آگے سے جو بھی گزرے اسے نقصان نہ ہو گا ۔“